جہلم پولیس کا پتنگ بازی جیسے خطرناک اور خونی کھیل کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، دو پتنگ فروش ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کےاحکامات پر سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا، ملزم سے103عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد دانیال کو پتنگ فروشی کے جرم میں گرفتار کر لیا ، پتنگیں برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ پتنگ فروشی اور پتنگ بازی ایک خونی اور خطرناک کھیل ہے جس کو روکنے کے لیے تمام تر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
