دینہ میں معروف عالم دین قاری خالق داد عثمان کے بہنوئی انتقال کر گئے

دینہ کے علاقہ جلو چک میں معروف عالم دین، ضلعی امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) قاری خالق داد عثمان کے بہنوئی چوہدری جاوید خالق داد قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔
مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں جلو چک میں ادا کی گئی اور انہیں وہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں مذہبی، سیاسی، سماجی، رفاحی اور فلاحی تنظیموں کے عمائدین سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرحوم کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔



