میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل کے حل کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل، ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کمیٹی کے رکن مقرر

جہلم: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے میڈیکل ایجوکیشن کے مسائل کے حل کے لیے 25 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی کا چیئرمین نامزد کردیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی کو وزیراعظم شہباز شریف نے میڈیکل ایجوکیشن کمیٹی کا رکن بنا دیا۔
کمیٹی سرکاری، نجی میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں کے معیار کا جائزہ لے گی جبکہ سرکاری، نجی میڈیکل کالجز کی صورتحال و درپیش چیلنجز پر غور کرے گی اور ان سے متعلق تجاویز پیش کرے گی اور سرکاری، نجی میڈیکل کالجز، یونیورسٹیز میں سیٹوں کی کمی کا جائزہ بھی لے گی۔
کمیٹی میڈیکل ایجوکیشن کے طلب و رسد کے فرق پر غور کرے گی اور میڈیکل ایجوکیشن کے حوالے سے ایکشن پلان مرتب کرے گی۔




Jhelum me Medical college ka Qayam bohat zaroori ha kiu k yahan k students ko Medical education k liey Pindi jana perta ha. Plz support for Medical College in Jhelum.