ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمٰن کا ضلع جہلم کا اچانک دورہ، ریسکیو سٹیشن میں انتظامات کا جائزہ لیا

دینہ: ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبد الرحمٰن کا ضلع جہلم کا اچانک دورہ کیا۔ ضلع جہلم میں انہوں نے ریسکیو اسٹیشن سوہاوہ جہلم اور دینہ کا اچانک دورہ کیا۔ سیکنڈ انچارج سید محمد، سیف اللہ اور شفٹ انچارج فیصل محمود نے ریسکیو ا سٹیشن دینہ پر ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی ڈاکٹر عبد الرحمٰن کا استقبال کیا ۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی جناب ڈاکٹر عبد الرحمٰن کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصد ریسکیو 1122 ضلع جہلم کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، دورے کے دوران انھوں نے ریسکیو 1122جہلم سوہاوہ اور دینہ کی گاڑیوں، مینٹیننس سیکشن اور سٹور روم کا تفصیلی جائزہ لیا۔

مزید انہوں نے ڈیوٹی پہ موجود افسران و ریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا، ریسکیو سٹاف کی کارکردگی اور وسائل پہ اطمینان کا اظہار کیا۔ ریجنل ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی نے موجودہ موسمی صورتحال میں اربن فلڈنگ کی صورتحال میں بھر پور طریقے سے عوام الناس کی خدمت کرنے کی ہدایات دیں۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمٰن نے کہا کہ ریسکیو 1122دینہ(جہلم)کی ٹیم پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار رہے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال میں بہترین طریقے سے لوگوں کو ریسکیو سروسز فراہم کریں۔

Exit mobile version