اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کا ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن، مارکیٹ میں چھاپے

پنڈدادنخان میں اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شہرون نیازی نے ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مارکیٹ میں چھاپے مارے اور دوکانداروں کو وارننگ دی۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نے کہا کہ مقرر ریٹ لسٹ سے زائد اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والے دکاندار کسی رعایت کے مستحق نہیں، ناجائز منافع خوری کرنے والے دکانداروں پر بھاری جرمانے اور ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔
اسسٹنٹ کمشنر اسامہ شہرون نیازی نے کہا کہ شہری اشیائے خوردونوش کی خریداری ریٹ لسٹ دیکھ کریں اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کے خلاف شکایت درج کروائے جن کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



