پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان پولیس کی اہم کارروائی،ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وقار حیدر کو گرفتار کر لیا، ملزم سے بندوق12بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف آپریشن جاری ہے۔



