دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز بعد طور کے مقام سے برآمد

جہلم: دریائے جہلم میں ڈوبنے والے ستھرا پنجاب کے سینٹری ورکر کی لاش 6روز بعد طور کے مقام مل گئی.

تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوبنے والے ستھرا پنجاب پروگرام کے سینٹری ورکر کی لاش چھ روز تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے بعد طور کے مقام سے برآمد کر لی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق ستھرا پنجاب کے دو سینٹری ورکرز نے نہانے کے لیے دریا میں چھلانگ لگائی تھی، جس کے دوران ایک ورکر ڈوب گیا، تاہم اس کے ساتھی کو مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے سے بچا لیا تھا۔

واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کی جانب سے لاپتہ سینٹری ورکر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا گیا، جو مسلسل چھ روز تک جاری رہا۔ بالآخر ریسکیو ٹیم نے چھ روزہ آپریشن کے بعد لاش تلاش کر لی۔

ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن میں پانچ کشتیوں اور 18 اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی انچارج رانا سعید مسلسل چھ روز تک آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔

لاش برآمد ہونے کے بعد اسے دریا سے نکال کر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا۔

↑
Exit mobile version