ضلع جہلم میں کم عمر اور تیز رفتاری سے موٹرسائیکل چلانے والے 33 افراد گرفتار

جہلم پولیس کا کم عمر اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلانےوالوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 33 افراد کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان ابو بکر بیگ، محمد داؤد،محمد عمیر اورعلی حیدر کوگرفتار کر لیا، ملزمان کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے۔

دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان عدیل رمضان،سبحان ، محسن صغیر،عثمان خان،ریحان ویکٹر،احتشام علی اور ثمران کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے۔

پنڈ دادنخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان اول خان اور ذیشان علی کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے۔

منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان احمد علی، ارسلان علی اور زاہد محمود کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے۔

سول لائینز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان وسیم خان، حسیب احمد، مجتبیٰ اور محمد اویس کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے۔

صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان ذوہیب علی اور محمد حسنین کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے۔

سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان اکرام، ارسلان،اعجاز اور شعیب الیاس کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے موٹرسائیکلز قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کر لئے گئے۔

سٹی پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے7 ملزمان محمد رضوان، فراست،انور مسیح،نثار احمد،امین خان، شازر محمود اور افضل خان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان قانون توڑ کر تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کر رہے تھے، ملزمان سے ڈمپر اور ٹریکٹر قبضہ پولیس میں لے کر مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ والدین سے گزارش ہے کہ بغیر لائسنس، ہیلمٹ اور کاغذات کے کم عمر بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ نہ کرنے دیں، تمام شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔

Exit mobile version