ڈومیلی پولیس کا سرچ آپریشن، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار

سوہاوہ: جہلم پولیس کا ڈومیلی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 افراد گرفتار کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں تھانہ ڈومیلی پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز میں گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف ،دکانوں، ہوٹلز اور متعدد افراد کی چیکنگ کے دوران بغیر کرایہ داری اندراج کے رہائش پذیر 3 افراد کو گرفتار لیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت عثمان، شبیر اور غلام عباس کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔



