تحصیل پریس کلب سوہاوہ کے ممبر چوہدری وقاص کے بھائی چوہدری جنید رشتہ ازدواج میں منسلک

سوہاوہ: ممبر تحصیل پریس کلب سوہاوہ چوہدری وقاص احمد کے چھوٹے بھائی چوہدری جنید ولد باو غلام احمد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔

اس موقع پر دعوتِ ولیمہ کی شاندار تقریب منعقد کی گئی جس میں سیاسی، سماجی، قانونی و صحافتی حلقوں سمیت عزیز و اقارب اور دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں شریک مہمانوں میں سابق ایم پی اے راجہ اویس خالد، سابق تحصیل ناظم ملک علی احمد، سابق صدر بار ایسوسی ایشن سوہاوہ سہیل شفیق، سابق صدر تحصیل پریس کلب سوہاوہ شیخ انیس احمد، جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب محمد نبیل حسن، معروف ماہر تعلیم پروفیسر روف خان کرک، چوہدری تصدق جاوید ایڈووکیٹ نیگیال، ڈاکٹر امتیاز، مرزا عبدالحمید، ملک مظہر دیوال، چیئرمین عزیز ملک، سابق چیئرمین گلبہار شاہ، سیاسی و سماجی شخصیت قاسم، نمبردار عدنان، عامر شاہ، ملک عمران سمیت دلہا کے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد شامل تھی۔

تمام معزز مہمانوں نے چوہدری جنید کو شادی کی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Exit mobile version