جہلم میں تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، شوہر جاں بحق، بیوی شدید زخمی

جہلم میں تیز رفتار کار اور موٹرسائیکل میں تصادم سے شوہر جاں بحق اور بیوی شدید زخمی ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں لنگر پور روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 61 سالہ سجاد احمد ولد سخی محمد موقع پر ہی جاں بحق اور ان کی 55 سالہ اہلیہ افضالہ بیگم شدید زخمی ہو گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب جہلم کے علاقہ ڈھوک منور کے رہائشی 61 سالہ سجاد احمد اور ان کی اہلیہ 55 سالہ افضالہ بیگم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شہر جا رہے تھے کہ ایک تیز رفتار کار نے انہیں کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں سجاد احمد موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

@jhelumupdates جہلم میں خوفناک حادثہ #Jhelum #JhelumUpdates #PakistanNews #pageforyou #جہلم #foryoupage❤️❤️ #Pakistan #News #JhelumNews ♬ original sound – Jhelum Updates

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر فوری طور پر ڈیڈ باڈی اور زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمی خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کی لاپرواہی کے باعث پیش آیا، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے میاں بیوی کا تعلق جہلم کے علاقے ڈھوک منور سے ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button