سوہاوہ میں 16 سالہ لڑکے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ لڑکے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان جہلم پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ لڑکے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور اسے قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے مکمل کیے جائیں گے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے اور ایسے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔



