جہلم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بازیاب کروا لیا

جہلم: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مغویہ کو بازیاب کروا لیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران مغویہ کو محفوظ حالت میں رہا کیا گیا اور فوری طور پر اس کے اہل خانہ کے حوالے کیا گیا۔
مغویہ کے لواحقین نے جہلم پولیس کے شفاف اور بروقت اقدامات پر اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت اور فوری کارروائی نے ان کے خاندان کو بڑے نقصان سے بچایا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے واقعات میں پولیس ہر صورت میں بروقت اور مؤثر کارروائی کرے گی تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو قرار واقعی سزا دلائی جا سکے۔



