سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی دینہ میاں محمد عاشق مفتیاں میں انتقال کر گئے

دینہ: مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی دینہ میاں محمد عاشق علالت کے باعث مفتیاں دینہ میں انتقال کر گئے، نماز جنازہ پیر کو صبح 10 بجے ادا کی جائے گی.

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق چیئر مین میونسپل کمیٹی دینہ میاں محمد عاشق علالت کے باعث مفتیاں دینہ میں انتقال کر گئے ، مرحوم چند ماہ سے علالت کے باعث راولپنڈی ہسپتال میں داخل رہے۔

آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں بھی زیر علاج تھے کہ بیماری سے لڑتے لڑتے اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

مرحوم کی نماز جنازہ 27 مئی بروز پیر کو صبح 10 بجے مفتیاں دینہ میں ادا کی جائے گی.

مرحوم میاں محمد عاشق ایک سچے مسلم لیگی تھے۔ مشکل دور میں بھی مسلم لیگ (ن) کے شانہ بشانہ رہے اور پارٹی نہ چھوڑی، ان کی وفات کی خبر ملتے ہی مسلم لیگی ورکروں میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ان کی رہائش گاہ مفتیاں دینہ میں پہنچنا شروع ہو گئے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button