دریائے جہلم میں ڈوبنے والے شخص کی لاش 2 روز بعد برآمد

پنڈدادنخان میں دریائے جہلم کے مقام سگھرپور میں ڈوبنے والے شخص کی لاش دو روز بعد برآمد کر لی گئی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کامیاب سرچ آپریشن کرتے ہوئے لاش کو دریائے جہلم سے نکال کر لواحقین کے حوالے کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت ظفر اقبال ولد متعلی خان عمر 45 سال سکنہ کھیونوالہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ظفر اقبال دو روز قبل مویشیوں کو بچاتے ہوئے دریائے جہلم کے تیز بہاؤ میں ڈوب گیا تھا۔

ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کی ٹیم نے مسلسل تین روز تک سرچ آپریشن جاری رکھا اور بالآخر سگھرپور کے مقام سے ڈیڈ باڈی برآمد کی۔ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

مقامی لوگوں نے ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button