سوہاوہ پولیس نے چوری میں ملوث تین ملزمان کو پکڑ لیا، مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد

سوہاوہ: ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے چوری کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن سے مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل سوہاوہ میں تھانہ سوہاوہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ضیاء اللہ، عبداللہ اور یاسر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم ضیاء اللہ سے 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن جبکہ ملزم یاسر اور عبداللہ سے مجموعی طور پر 55 ہزار روپے کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تمام ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ نے اس کارروائی کو جرائم کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے اور عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ علاقہ کو جرائم سے پاک بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button