ڈپٹی کمشنر جہلم کا تحصیل آفس کا دورہ، ریکارڈ کا معائنہ اور شہریوں سے ملاقات

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے تحصیل آفس جہلم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے انتقال اراضی کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پر موجود شہریوں سے تحصیل آفس کے عملے کی کارکردگی بارے دریافت کیا۔

اس موقع پر ڈی سی جہلم نے تحصیلدار شہزاد کو ہدایت کی کہ انتقال اراضی کے تمام کیسز بغیر کسی تاخیر کے مکمل کیے جائیں، غیر ضروری اعتراضات اور تاخیر ہرگز قابل قبول نہیں ہوں گے۔

انہوں نے رجسٹری محرر کے دفتر میں گزشتہ ہفتے کی رجسٹریوں کی تفصیلات بھی چیک کیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button