چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ ہیلتھ جہلم کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان کا تفصیلی دورہ

پنڈدادنخان: چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ ہیلتھ جہلم ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے ڈپٹی ضلعی ہیلتھ آفیسر پنڈدادنخان ڈاکٹر انجم قدیر کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے طبی سہولیات اور ادویات کی دستیابی کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے او پی ڈی، لیبارٹری، فارمیسی، مختلف وارڈز اور ایمرجنسی کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی و تشخیصی سہولیات، ادویات کی دستیابی اور فراہمی کا جائزہ لیا۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر نے ہسپتال میں موجود شہریوں، مریضوں اور بزرگوں سے بھی ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے ہسپتال میں فائر سیفٹی انتظامات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا۔ مختلف وارڈز اور اہم شعبہ جات میں نصب فائر ایکسٹنگوشرز کی موجودگی، حالت اور ایکسپائری ڈیٹس چیک کی گئیں۔

انہوں نے ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہائیڈرینٹ ایکسٹنگوشرز اور دیگر حفاظتی آلات کی ورکنگ کنڈیشن بھی چیک کی اور متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ تمام حفاظتی آلات مکمل طور پر فعال اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری استعمال کے قابل ہونے چاہئیں۔

Exit mobile version