لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور؛ ضلع کونسل سسٹم ختم، تحصیل کونسلز اور میونسپل کمیٹیاں فعال کردار ادا کریں گی

جہلم: پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، جس کے تحت گزشتہ روز سے ضلع کونسل سسٹم ختم کر دیا گیا۔ نئے بلدیاتی نظام میں تحصیل کونسلز اور میونسپل کمیٹیوں کو فعال کردار دیا جائے گا۔

ایکٹ کی منظوری کے بعد موجودہ حلقہ بندیاں غیر فعال اور کالعدم ہو جائیں گی، جبکہ نئے بلدیاتی خدوخال کے مطابق ہر تحصیل میں علیحدہ کونسل اور نمائندہ ادارے قائم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق، حکومت کا مؤقف ہے کہ نیا نظام عوامی مسائل کے فوری حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل کے لیے بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں اور شہری حلقوں نے نئے ایکٹ پر ملا جلا ردِعمل ظاہر کیا ہے. کچھ نے اسے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا مثبت قدم قرار دیا، جبکہ دیگر کا کہنا ہے کہ ضلع کونسل کے خاتمے سے ترقیاتی عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

Exit mobile version