سیاسی و سماجی شخصیت حافظ ملک مدثر کی سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریب کاانعقاد، ملک مدثرکے دوستوں، عزیزو اقارب سمیت میڈیانمائندگان کی شرکت، ملک مدثر نے برتھ ڈے کاکیک کاٹادوستوں نے مبارکباد پیش کی۔
تفصیلات کے مطابق سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کی سیاسی و سماجی شخصیت حافظ ملک مدثر آف ڈھانگری کی سالگرہ کے موقع پر انکے ڈیرے پر شاندار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر ملک مدثر کے دوستوں، اعزیز و اقارب سمیت میڈیانمائندگان نے شرکت کی۔
تقریب میں شیخ انیس احمدصدرتحصیل پریس کلب سوہاوہ،محمدنبیل حسن،عبدالحمید،چوہدری وقاص احمد،وجاہت گل،چوہدری قیصر محمود نگیال،عظمت کمال کٹاری،نزاکت علی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
ملک مدثر نے دوستوں کے ہمراہ برتھ ڈے کاکیک کاٹا، دوستوں نے مبارکباد پیش کی اور گفٹس پیش کئے۔
اس موقع پر ملک مدثر نے کہاکہ میں تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتاہوں جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کرشرکت کی۔میرا ایک ہی پیغام ہے کہ زندگی کچھ دن کی ہے سب دوست ایک دوسرے کیساتھ خوش رہاکریں۔سب کچھ ادھر ہی چھوڑ جاناہے۔آج دن تک میں نے کسی کو ذاتی طور پر کچھ نہیں کہانہ ظلم کیا۔اگرکسی کیساتھ ناانصافی ہوگی ہم مقابلہ کریں گے۔
