کم وقت میں کاغذ کا جہاز بنا کر اُڑانے کا نیا عالمی ریکارڈ

ایک امریکی شہری نے کم وقت میں کاغذ کا جہاز بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

ایک سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے ڈیوڈ رش نے صرف 5 اعشاریہ 12 سیکنڈ میں کاغذ کے جہاز کو تہہ کرکے اور پھینک کر نیا ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

ڈیوڈ رش جن کے پاس سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے اعزازات ہیں، نے لندن میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کے ہیڈ کوارٹر کے دورے کے دوران کاغذ کے ہوائی جہاز کو تہہ کرکے پھینکنے پر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

ڈیوڈ رش نے اس سے قبل یہ ریکارڈ 6 اعشاریہ 15 سیکنڈ میں قائم کیا تھا اور 5 اعشاریہ 12 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ اپنا ہی ریکارڈ توڑنے میں کامیاب رہے۔

ڈیوڈ رش نے بتایا کہ اگرچہ کاغذ کا ہوائی جہاز کا ریکارڈ کوئی پُرکشش نہیں لگتا لیکن بلاشبہ یہ سب سے خوبصورت ہے جو میں نے بنایا ہے۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بعض اوقات رفتار اور درستگی کمال سے بڑھ جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button