جہلم پولیس کا ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی، 385 افراد کی چیکنگ

جہلم پولیس کی جانب سے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کی گئی۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں 14 مقامات پر سرچ آپریشنز کرتے ہوئے 385 افراد کو چیک کیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ان آپریشنز کا مقصد دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی، اہم تنصیبات کی فول پروف سیکیورٹی اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری ہے۔
دوران سرچ آپریشنز شہریوں کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن بھی کی گئی جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کے ذریعے کڑی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔
ڈی پی او جہلم نے کہا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد ناجائز اسلحہ اور منشیات کی برآمدگی، سماج دشمن عناصر کی سرکوبی اور شرپسندوں کو ان کے مذموم عزائم سے باز رکھنا ہے۔



