سوہاوہ میں زہریلا کھانا کھانے سے دو بچے جاں بحق، 6 بچوں کی حالت غیر

سوہاوہ/جہلم: سوہاوہ کے نواحی علاقہ میں زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق ہو گئے، 6 بچوں کی حالت غیر ہو گئی، بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے تھانہ ڈومیلی کے علاقہ ڈھوک شیریاں میں زہریلا کھانا کھانے سے دو سگے بھائی فرقان اور احسن جاں بحق ہو گئے۔ زہریلا کھانا کھانے سے 6 بچوں کی حالت غیر ہو گئی جنہیں رورل ہیلتھ سنٹر ڈومیلی منتقل کر دیا گیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق فیضان، انعم، حریبہ، سعد، عاشر اور ریحان کی حالت معمولی خراب ہوئی جبکہ ان میں ایک بچے کی حالت زیادہ خراب ہے جسے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا ہے۔

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کھانا کھانے سے بچوں کا پیٹ خراب ہوا تھا، کھانے سے جن بچوں کی حالت خراب ہوئی وہ آپس میں کزن ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں فرقان اور احسن دونوں سگے بھائی تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button