سوہاوہ پولیس کی اہم کارروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار

سوہاوہ: ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم فیضان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم فیضان کے قبضے سے ایک پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم نے اس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے۔

Exit mobile version