پنڈدادنخان کی خواتین کا پٹرولنگ پولیس پوسٹ للِہ موڑ کا دورہ

پنڈدادنخان کی گھریلو خواتین نے پٹرولنگ پولیس پوسٹ للِہ موڑ کا دورہ کیا، انچارج پوسٹ محمود الحق سب انسپکٹر نے خواتین کا استقبال کیا۔

ڈرائیونگ سکول کے انچارج ذیشان علی سب انسپکٹر و دیگر سٹاف نے DLIMS اور ڈرائیونگ سکول سے متعلق تمام تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ پوسٹ پر قائم خدمت سنٹر اور رپورٹنگ سنٹر کے بارے میں خدمت سنٹر کے آپریٹر اسد جاوید نے مہمانوں کو آگاہ کیا۔

خواتین نے ڈرائیونگ سکول اور خدمت سنٹر و رپورٹنگ سنٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Exit mobile version