پنڈدادنخان میں مسافر بس اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 2 مسافر جاں بحق، 41 مسافر زخمی

پنڈدادنخان/ جہلم: پنڈدادنخان میں مسافر بس اور ڈمپر میں خوفناک تصادم سے 2 مسافر جاں بحق اور 40 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ڈھوک وینس کے قریب پیش آیا، جہاں جوہرآباد سے پنڈدادنخان اور سیالکوٹ جانے والی مسافر بس پنڈدادنخان روڈ پر ڈمپر سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔

@jhelumupdates جہلم میں مسافر بس اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 2 مسافر جاں بحق اور 40 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس بے قابو ہو کر ڈمپر سے ٹکرائی اور سڑک سے نیچے جا گری۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں کوثر پروین سکنہ بھیلوال اور قاری ظفر اقبال سکنہ للَہ شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ حادثے میں مجموعی طور پر 41 افراد زخمی ہوئے، جن میں 15 خواتین اور 24 مرد شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے تمام زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان منتقل کر دیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نادیہ پروین نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے اسپتال میں موجود طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور زخمیوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button