پنڈدادنخان میں ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کرنے لگے

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم، آر ٹی اے سیکرٹری اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان ٹرانسپورٹروں سے کرائے کم کروانے میں ناکام ہو گئے۔

جب پٹرول کی قیمت 335 روپے تھی تب پنڈدادنخان سے سرگودھا کا کرایہ 500 روپے تھا اب جب پٹرول کی قیمت 268 روپے ہے تو پنڈدادنخان سے کرایہ 550 روپے سواری لیا جا رہا ہے۔ سرگودھا سے پنڈ دادنخان کا دو سواریوں کا 1100 روپے کرایہ کاٹا جاتا ہے۔

پٹرول کی قیمت کم ہونے پر انتظامیہ کی جانب سے پنڈدادنخان سے سرگودھا کا کرایہ 350 سے 400 روپے کے درمیان رکھا گیا ہے لیکن ٹرانسپورٹروں نے غریب عوام پر ترس نہ کھایا۔ غریب عوام پہلے ہی دو وقت کی روٹی بمشکل سے پوری کر رہی ہے، اوپر سے ٹرانسپورٹروں کی کرایوں میں من مانیاں عروج پر ہیں اور انتظامیہ بھی ٹس سے مس نہیں ہو رہی۔

تحصیل پنڈدادنخان کی عوام نے ڈپٹی کمشنر جہلم، آر ٹی اے سیکرٹری جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان سے مطالبہ کیا ہے کہ زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف فوری سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ غریب آدمی کو مجبوری میں کہیں سفر کرنا پڑے تو وہ زائد کرایہ دینے سے بچ سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button