دینہ: حسن ابدال سے کراچی تک پیدل سفر کرنے والا مارچ 3روز میں دینہ پہنچ گیا، شہریوں نے شاندار استقبال کیا۔
مارچ کو لیڈ کرنے والے تبارک الرحمٰن نے سینئر صحافی رضوان سیٹھی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم حسن ابدال سے کراچی تک پیدل سفر کر رہے ہیں جو 35دنوں میں کراچی پہنچنا ہے۔ واک کا مقصد پاکستان میں ایجوکیشن کے کرائسز میں آگاہی پیدا کرنا ہے، ہم 1600کلو میٹر سفر پیدل کر رہے ہیں۔ عوام کا پیار اور محبت دیکھ کر خوشی ہوئی ، انتظامیہ کا تعاون بہت اچھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ٹی سی ایس کے نام سے پورے ملک میں سکول چلا رہے ہیں جس میں کم از کم 2ہزار سکول شامل ہیں 3لاکھ بچوں کو پڑھا رہے ہیں ان کے لیے 30کروڑ روپے فنڈ جمع کر رہے ہیں تاکہ ان کی تعلیم کے لیے نظام چلا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ روز پیدل 40سے 45کلو میٹر واک کرتے ہیں آج ہم 3دن میں حسن ابدال سے دینہ پہنچے ہیں اور جگہ جگہ پر عوام کا محبت اور پیار دیکھ کر خوشی ہوئی ہے حکومت کی طرف سے سکیورٹی کے انتظامات بہت اچھے کیے گئے ہیں ۔
