مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری

جہلم: ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے جبکہ حکومت کی جانب سے عوامی فلاح کے لیے کوئی سنجیدہ اقدامات دکھائی نہیں دے رہے۔

جماعت اسلامی جہلم کے ضلعی امیر ڈاکٹر قاسم محمود چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی حالات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جہلم میں حالیہ سیلاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے انتظامیہ کی غفلت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ کی سستی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور مستقبل میں سیلاب جیسے حالات سے نمٹنے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ میڈیا نے بغیر کسی معاوضے کے جذبہ خیرسگالی کے تحت عوامی مسائل کو اجاگر کیا اور بہترین خدمت انجام دی۔

قاسم محمود چوہدری نے بتایا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان نے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے ہر ممکن عملی اقدامات کیے اور سینکڑوں متاثرین کو امداد فراہم کر کے انسانی خدمت کا فریضہ ادا کیا۔

آخر میں انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ خدمتِ خلق کے مشن کو جاری رکھیں اور متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button