سول ہسپتال جہلم میں میڈیکل کروانے کیلئے آنے والا اشتہاری مجرم گرفتار

جہلم: پولیس خدمت کاؤنٹر ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کی اہم کارروائی، تھانہ صدر جہلم کو مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس خدمت کاؤنٹر پر میڈیکل کروانے کے لئے آئے شخص کو ریکارڈ میں اشتہاری مجرم شو ہونے پر گرفتار کر کے تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مجرم اشتہاری کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی ہے، مجرم اشتہاری2023سے شادی شدہ عورت کو بھگانے اور دھوکہ دہی کے مقدمہ میں تھانہ صدر پولیس کو مطلوب تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

Exit mobile version