سیلابی صورتحال میں بھی پاک فوج فرنٹ لائن پر، قوم کو اپنی فوج پر فخر ہے، چوہدری عابد محمود

جہلم پریس کلب کے چیئرمین چوہدری عابد محمود نے کہا ہے کہ جب بھی ملک پر کوئی آفت آئی، پاک فوج نے ہمیشہ مشکل گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑے ہو کر ملک و ملت کی بقاء، امن و سالمیت کو مقدم رکھا۔
انہوں نے الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سیلابی صورتحال میں بھی پاک فوج پوری طرح میدان عمل میں ہے اور متاثرہ علاقوں میں امداد و بحالی کے عملی اقدامات کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں حالات پر قابو پانے میں بھرپور مدد مل رہی ہے۔
چوہدری عابد محمود نے کہا کہ تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاک فوج ہر مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہے۔ پاکستانی قوم کو اپنی بہادر فوج پر فخر ہے، کیونکہ امن ہو یا جنگ، سیلاب ہو یا زلزلہ، قدرتی آفات ہوں یا دہشت گردی کے واقعات، پاک فوج ہمیشہ فرنٹ لائن پر جانوں کی پرواہ کیے بغیر ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل رہتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ قوم اور فوج کا رشتہ اٹوٹ ہے، اور پاک فوج بلاشبہ ہمارا فخر ہے۔



