ڈپٹی کمشنر جہلم کا خواتین ایسوسی ایٹ کالج جلالپور شریف کا دورہ، نو تعمیر شدہ بلڈنگ کا جائزہ لیا

پنڈدادنخان: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کا خواتین ایسوسی ایٹ کالج جلالپور شریف کا دورہ، نو تعمیر شدہ بلڈنگ کا جائزہ، طالبات کے لیے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جلالپور شریف میں گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پر پرنسپل اور دیگر سٹاف کے ہمراہ کالج میں نو تعمیر شدہ بلڈنگ کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ دور افتادہ علاقوں میں ایسے کالج تعلیمی سرگرمیوں کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر سے دور ان اداروں میں تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔



