ضلع جہلم میں خشک سردی کی لہر برقرار، بچے بڑے زکام، کھانسی اور بخار کے وائرس میں مبتلا

جہلم: ضلع بھر میں خشک سردی کی لہر جاری ہے، جس کی وجہ سے بچے اور بزرگ شہری مختلف موسمی امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ زکام، کھانسی اور بخار کے کیسز میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بارش کی کمی اور مسلسل خشک سردی کی وجہ سے وائرسز نے تیزی سے اثر دکھانا شروع کر دیا ہے۔

طبی ماہرین نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ خشک اور سرد موسم میں مناسب حفاظتی تدابیر اپنائے بغیر صحت کے مسائل بڑھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں اور بزرگوں کو خاص توجہ کی ضرورت ہے۔

وائرس سے بچنے اور سردی کی شدت سے محفوظ رہنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے جائیں:

1- بچوں کو گرم کپڑے پہنائیں اور دستانوں کا استعمال یقینی بنائیں۔
2 – بچوں کو روزانہ گرم دودھ، سوپ اور ابلے انڈے کا استعمال کروائیں تاکہ ان کی قوت مدافعت مضبوط ہو۔
3 – صبح اور شام یا مغرب کے بعد بچوں کو گھروں سے باہر جانے سے روکیں۔
4 – موٹر سائیکل سوار اپنے سر اور گردن کو سردی سے بچانے کے لیے مناسب انداز میں ڈھانپیں۔

مزید برآں گلے کی خرابی کی صورت میں نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر غرارے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جو گلے کی سوزش کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ بخار یا کسی بھی دیگر شدید علامت کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال یا ماہر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

طبی ماہرین نے مزید کہا کہ موسم سرما میں صحت مند رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے۔ انہوں نے والدین کو بچوں کی صحت پر خصوصی توجہ دینے اور انہیں غیر ضروری طور پر سرد موسم میں باہر نہ جانے دینے کی تاکید کی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button