دینہ میں جی ٹی روڈ پر چار نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے گن پوائنٹ پر نجی کورئیر کمپنی کے ملازم کو لوٹ لیا، ملزمان لاکھوں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے محلہ نواب پورہ کے رہائشی نجی کورئیر کمپنی کے ملازم مبین شہزاد سے چار نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے قریب جی ٹی روڈ پر گن پوائنٹ پر 2 لاکھ 35 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین لئے اور موقع سے فرار ہو گئے۔
کورئیر کمپنی کا ملازم مبین شہزاد پارسل اور نقدی سرائے عالمگیر دفتر میں جمع کروانے جا رہا تھا، پولیس نے رپورٹ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
