جہلم پولیس کی کارروائی، اقدام قتل میں ملوث ملزم گرفتار، ناجائز اسلحہ برآمد

جہلم پولیس کی کارروائی، اقدام قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ چوٹالہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم عمران خان کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ان کی ٹیم نے مؤثر حکمت عملی کے تحت انجام دی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے 12 بور رائفل بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف پہلے ہی اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا، جس کی روشنی میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوانے کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔



