پنڈدادنخان میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان: تھانہ للِہ پولیس نے ایک اہم کارروائی کے دوران جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ان کی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد نوید کو گرفتار کر لیا، جس کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ للِہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے اس موقع پر کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button