پنڈدادنخان : چوہدری تیمور نواز جٹ امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 26 پاکستان مسلم لیگ ن علاقہ کی سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقات کی۔
چوہدری تیمور نواز جٹ نے چوہدری منشاء پراپرٹی ڈیلر، خان عثمان خان پراپرٹی ایڈوائزر، سابق کونسلر محمد افضل بٹ، محمد افضل ٹھیکیدار اور تحصیل پریس کلب کے صدر چوہدری اختر آرائیں، وائس چیئرمین راجہ ندیم جنجوعہ، نائب صدر صفر علی خان، نائب صدر ملک شجاع، سیکرٹری اطلاعات چوہدری رفیق، سیکرٹری فنانس میاں اطہر عمران، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز، اسسٹنٹ جنرل سیکرٹری خواجہ شفقت اور دیگر دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 21 اکتوبر کو میاں محمدنواز شریف کا والہانہ استقبال بھرپور طریقہ سے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کیلئے 400 گاڑیوں کا قافلہ میری طرف سے روانہ ہو گا اور قافلے کی قیادت میں خود کروں گا، میرا پورے حلقہ این اے 61 سے بڑا قافلہ ہو گا۔ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام مسلم لیگ ن کے قائدین سے محبت کرتی ہے۔
تیمور نواز جٹ نے کہا کہ میرا بھی حلقہ پی پی 26 کی عوام سے محبت کا رشتہ ہے، میں اپنے علاقہ کی عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ میرے دروازے علاقہ کی عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت کھلے ہیں، میں سیاست کوعبادت سمجھ کر کرتا ہوں۔ اللہ تعالی نے مجھے موقع دیا تو حلقہ کے بڑے تمام مسائل کو حل کروانے کی بھر پور کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرا مرنا جینا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ہے اور ن لیگ کے ورکروں اور علاقے کی عوام کی خدمت میرا مشن ہے۔
