جہلم میں ٹریفک حادثہ؛ ڈپٹی کمشنر کی ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت، بہترین طبی سہولیات فراہمی کا حکم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کاجی ٹی روڈ حادثہ کے مقام کا دورہ جبکہ سول ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت، بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے جی ٹی روڈ پر دھند کے باعث ہونے والے حادثہ کے مقام کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیکورٹی اداروں اور ریسکیو حکام سے حادثات کی تفصیلات معلوم کیں۔
اس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حادثہ کے باعث زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اورطبی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر نے تمام زخمیوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔



