پڑی درویزہ: نواحی علاقہ پڑی درویزہ اور گردو نواح سے یو فون سیلو لر کمپنی کے صارفین کی اکثریت نے شکایت کی ہے کہ پڑی درویزہ کے مقام پر نصب شدہ یو فون ٹاور بجلی بندش کی صورت میں غیر موئثر ہو جاتا ہے یعنی یو فون سروس کافی حد تک بند اور غیر موئثر ہوجاتی ہے۔
اس صورت حال کے پیش نظر یوفون کے صارفین کی اکثریت نے یو فون سیلولر کمپنی کے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ پڑی درویزہ تحصیل سوہاوہ میں نصب شدہ ٹاور کو بجلی کی بندش کی صورت میں موئثر کرنے کے لئے کمپنی کو جنریٹر نصب کرنا چاہیے تا کہ بجلی بندش کی صورت میں یو فون صارفین کی مشکلات پر قابو پایا جا سکے۔
نیز بعض اوقات یہ بات بھی صارفین کے مشاہدے میں آئی ہے کہ بجلی کی موجودگی کے باوجود یو فون انٹر نیٹ سروس متاثر ہو جاتی ہے اس لئے کمپنی حکام سے یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ وہ پڑی درویزہ میں نصب شدہ ٹاور کو فنی طور پر بھی چیک کیا جائے تا کہ یوفون انٹرنیٹ سروس برابر بحال رہ سکے اور صارفین کو بلا وجہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
