پنڈدادنخان میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

پنڈدادنخان میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے کو ملزم کو جلالپور شریف پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او جلالپور شریف عبدالرحمٰن اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر خان کو گرفتار کر لیا ، ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔
ایس ایچ او جلالپور شریف عبدالرحمان اور ٹیم کی اہم کاروائی،اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،ناجائز اسلحہ برآمد جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زبیر خان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل30بور معہ ایمونیشن برآمد، pic.twitter.com/bqvf8l6k8e
— JHELUM POLICE (@police_jhelum) January 29, 2024
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے شہری احسان اللہ کو زمین کے تنازع پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا تھا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائےگا۔
ڈی پی او جہلم ناصرمحمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے۔



