صنفی تشدد کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ کی زیرِ قیادت ضلعی انتظامیہ جہلم کے زیرِ اہتمام، پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے باہمی اشتراک سے ضلع کونسل ہال جہلم میں ’’صنفی تشدد کے خلاف 16 روزہ عالمی آگاہی مہم 2026ء‘‘ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (سوشل سروسز) ماہم مشتاق، متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران، اساتذہ، طالبات اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جہلم عاصمہ اعجاز چیمہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ماہم مشتاق نے کہا کہ خواتین کا تحفظ، وقار اور انہیں مساوی مواقع فراہم کرنا ایک مہذب اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔ خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنا اور ان کے حقوق کا تحفظ اجتماعی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم و خواندگی کا فروغ اور قانونی تحفظ خواتین کو سماجی و معاشی طور پر بااختیار بنانے کے مؤثر ترین ذرائع ہیں۔ ضلعی انتظامیہ تمام متعلقہ اداروں کے تعاون سے خواتین کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔

تقریب کے اختتام پر شرکاء نے صنفی تشدد کے خاتمے، خواتین کے تحفظ، وقار اور مساوی حقوق کے فروغ کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button