یوم آزادی؛ دینہ پریس کلب میں پر وقار تقریب، اسسٹنٹ کمشنر نے صحافیوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا

دینہ پریس کلب میں جشن آزادی کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا انعقاد ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے صحافیوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا ، اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کا دینہ پریس کلب پہنچنے پر شاندار استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، میزبانی کے فرائض ڈی مارٹ کے اونر و چیئر مین دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی نے دیے ۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کی پروقار تقریب کا انعقاد ڈی مارٹ میں قائم دینہ پریس کلب میں کیاگیا، تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر تھیں ، اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ حسین ڈوگر کا دینہ پریس کلب میں پہنچنے پر دینہ پریس کلب نے پرتپاک استقبال کیا۔

ڈی مارٹ کے عملہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور چیئر مین دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی ، صدر سید تو قیر آصف شاہ ، سینئر نائب صدر عرفان محبوب ، نائب صدر سہیل انجم قریشی ، جنرل سیکرٹری چوہدری عادل ، سیکرٹری اطلاعات اقبال خان ، حاجی اظہر چوہدری ، رضوان سیٹھی ، احمد ندیم ، ڈاکٹر ظہیر و دیگر عہدیدار و اراکین نے ویلکم کیا اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے صحافیوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا۔

بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل دینہ کی عوام کا جشن آزادی کے حوالے سے جذبہ دینی ہے بچے ، بڑے ، خواتین بڑھ چڑھ کر جشن آزادی کی تقریبات میں حصہ لے رہے ہیں ، آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جو ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کے بعد ملی ہمیں اپنے ملک پاکستان کی قدر کرنی چاہئے قائد اعظم محمد علی جناح کی انتھک محنت سے پاکستان معرض وجود میں آیا ، اب ہم پر فرض ہے کہ اس کی ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

آخر میں اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے چیئر مین دینہ پریس کلب امجد محمود سیٹھی سمیت تمام عہدیدار و ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button