دینہ میں بلال اظہر کیانی اور راجہ یاور کمال کی کارنر میٹنگز، اہم شخصیات نے حمایت کا اعلان کر دیا

دینہ: بلال اظہر کیانی اور راجہ یاور کمال کے ووٹروں اور سپورٹروں کی طرف سے یونین کونسل مغل آباد میں دو اہم کارنر میٹنگ کا انعقاد ، یونین کونسل مغل آباد کی اہم شخصیات نے برادریوں سمیت دونوں امیدواروں کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دینہ کی یونین کونسل مغل آباد میں مسلم لیگ ن کی حمایت میں دو میٹنگز کا شاندار اہتمام کیا گیا۔ پہلی میٹنگ حسنوٹ میں راجہ معروف، راجہ سدھیر اور راجہ ساجد باڈو کی طرف سے منعقد ہوئی۔ مسلم لیگ (ن) کے حمایت یافتہ استحکام پاکستان پارٹی کے حلقہ پی پی 24 سے امیدوار راجہ یاور کمال اور حلقہ این اے 60 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بلال اظہر کیانی کے بھائی حمزہ کیانی نے شرکت کی۔

کارنر میٹنگ میں یوسی مغل آباد کے نوجوان لیڈر عوامی خدمتگار چوہدری توقیر عباس جوئیہ، راجہ مبارک کیانی اور راجہ ضیاء گڈو نے بھی اظہار خیال کیا۔ کارنر میٹنگ میں راجہ جمیل یوکے، راجہ محبوب، راجہ قدیر، راجہ الطاف، راجہ شبیر، چوہدری سرفراز، چوہدری آفتاب، چوہدری احتشام جوئیہ، صوفی نعیم اقبال، راجہ ظہور احمد، صوفی محمد زمان، راجہ خان ریاست خان، راجہ پرویز اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

دوسری کارنر میٹنگ بوہڑیاں میں سابق کسان کونسلر میاں محمد شفیق کی طرف سے منعقد ہوئی۔ کارنر میٹنگ میں راجہ یاور کمال اور بلال اظہر کیانی کے بھائی راجہ حمزہ کیانی، میاں علی عنصر نے شرکت کی۔ چوہدری توقیر عباس جوئیہ، راجہ مبارک کیانی، راجہ ضیاء گڈو، ملک افتخار، چوہدری غفار خالد محمود امریکہ ، غلام مرتضی زرگر، چوہدری غلام محمد، محمود قریشی، حاجی محفوظ، چوہدری احتشام جوئیہ، چوہدری ظفر اقبال، منیر احمد چشتی ، لالہ افتخار احمد سمیت کثیر تعداد میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔

دونوں میٹنگز میں امیدواروں سمیت یوسی مغل آباد کے نوجوان لیڈر چوہدری توقیر عباس نے اپنے دبنگ خطاب میں کہا کہ ہم اپنے محبوب قائد چوہدری فرخ الطاف امیدوار ایم این اے حلقہ این اے 61 کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے راجہ یاور کمال اور بلال اظہر کیانی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض میاں محمد عمر ہمدانی نے سرانجام دیے اور خوب سماں باندھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button