جہلم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آتش بازی کا سامان بیچنے والے ملزم اور شراب سپلائر ملزم کو گرفتارکر کے بڑی تعداد میں سامان آتش بازی اور شراب برآمد کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صدر ملک نثار احمد اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر ملزم محمد عثمان علی اور سامان آتش بازی بیچنےوالے ملزم محمد سلیم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے شراب سپلائر ملزم محمد عثمان علی سے 10 لیٹر شراب برآمد جبکہ سامان آتش بازی بیچنے والے ملزم محمد سلیم سے پھل جھڑی پٹاخے 10 ڈبیاں، گولے 40 عدد، پٹاخے بڑے 10 عدد، گولیاں پٹاخے 20 عدد، انار 2 عدد اور پٹاخہ بم 2 ڈبیاں برآمد کر لیں۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔
