پنڈدادنخان: تھانہ للِہ پولیس کی اہم کارروائی، دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم 6 سال بعد گرفتار کر لیا گیا، آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے تھانہ للِہ کے ایس ایچ او عثمان تصدیق اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم اشرف کو گرفتار کر لیا، مجرم اشتہاری گزشتہ 6 سال سے دوہرے قتل کے مقدمہ میں تھانہ للِہ پولیس کو مطلوب تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مجرم اشتہاری گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا جس کو تھانہ للِہ پولیس نے جدید سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
