جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا

جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کرتے ہوئے ہزاروں لیٹر غیر معیاری دودھ تلف کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی جہلم نے ناقص اور ملاوٹی دودھ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ناکے لگا کر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی۔
کارروائی کے دوران آٹھ گاڑیوں میں موجود 43 ہزار لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا، جس میں سے ایک ہزار لیٹر دودھ میں پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ ملاوٹی دودھ کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
@jhelumupdates جہلم میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہزاروں لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا #JhelumUpdates #Latestnews #fyp #breakingnews #foryoupagе #viralvideos ♬ original sound – Jhelum Updates
فوڈ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق چیکنگ کے دوران چار دودھ بردار گاڑیوں سے ناقص اور غیر معیاری دودھ برآمد ہوا، جسے ضبط کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی متعلقہ گاڑیوں کے مالکان پر ایک لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کی جاتی ہے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو دودھ یا خوراک سے متعلق شکایات ہوں تو فوری طور پر فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کو خالص خوراک کی فراہمی کے لیے ایسی کارروائیاں جاری رہیں گی۔



