سوہاوہ کے علاقہ بڑاگواہ میں نیزہ بازی کے مقابلوں کا انعقاد

سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ بڑاگواہ میں عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر جشن بہاراں نیزہ بازی مقابلوں کا شاندار انعقاد کیا گیا، جہاں ثقافت، روایات اور شرکاء کے جوش و خروش نے خوب رنگ جمایا۔

جہلم کی تحصیل سوہاوہ کے خوبصورت علاقے بڑاگواہ میں منعقد ہونے والے اس عظیم الشان ایونٹ میں پانچ مختلف اضلاع سے آئے 60 سے زائد کلبز کے 350 سے زیادہ گھوڑوں نے شرکت کی۔ پنجاب بھر کے نامور گھڑ سواروں نے اپنی مہارت اور بہادری کے جوہر دکھائے۔

تماشائیوں کی بڑی تعداد اس رنگا رنگ ایونٹ کو دیکھنے اُمڈ آئی۔ میدان کے اطراف میں کھانے پینے، کھلونوں اور مختلف تفریحی سرگرمیوں کے اسٹالز نے بھی بچوں اور بڑوں کی توجہ حاصل کی۔

@jhelumupdates جہلم میں نیزہ بازی کے دلچسپ مقابلے #Jhelum #sohawa #JhelumUpdates #pageforyou #جہلم #News #PakistanNews #Pakistan #foryoupage❤️❤️ #JhelumNews #SohawaNews #horse #domeli ♬ original sound – Jhelum Updates

میلے میں مہمانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ میلے کے بانی راجہ محسن عظیم کیانی، ان کے بھائیوں اور دوستوں کی طرف سے بہترین انتظامات کیے گئے، جنہیں شائقین اور مہمانوں نے دل کھول کر سراہا۔

تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے گڑ سواروں میں مہمانوں کی جانب سے شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

نیزہ بازی کے سرپرست اعلیٰ چوہدری ندیم خادم نے تمام کلبز اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے پروگرام علاقے کی ثقافت کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور نوجوان نسل کو اپنی روایات سے جوڑتے ہیں۔

ڈومیلی کے علاقے بڑاگواہ میں منعقد ہونے والا یہ نیزہ بازی کا مقابلہ نہ صرف ایک ثقافتی ورثہ تھا بلکہ ایک خوشگوار یاد بھی بن گیا۔ ایسی تقریبات نہ صرف تفریح کا ذریعہ بنتی ہیں بلکہ ثقافت کو زندہ رکھنے کی ایک خوبصورت کوشش بھی ثابت ہوتی ہیں۔

Exit mobile version