پیپلز پارٹی نے جہلم سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا

جہلم: پاکستان پیپلز پارٹی نے 8 فروری کو عام انتخابات میں حصہ لینے والے جہلم سے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
پیپلز پارٹی نے جہلم کی دو قومی اسمبلی نشستوں حلقہ این اے 60 جہلم سے چوہدری تسنیم ناصر گجر اور حلقہ این اے 61 جہلم ون سے سید امیر حمزہ کرمانی کو ٹکٹ جاری کر دیے۔

جہلم کی تین صوبائی اسمبلی کی نشستوں حلقہ پی پی 24 جہلم ون سے مرزا عبدالغفار، پی پی 25 جہلم ٹو سے چوہدری تسنیم ناصر اور حلقہ پی پی 26 جہلم تھری سے چوہدری نذر حسین گوندل کو پیپلز پارٹی نے ٹکٹ جاری کئے۔



