پنڈدادنخان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے، چوہدری نذر حسین گوندل، پیر حمزہ کرمانی

پنڈدادنخان: نئی سیاسی روایت، ہار جانے والے عوام کا شکریہ ادا کرنے پہنچ گئے، پیر حمزہ کرمانی اور چوہدری نذر حسین گوندل کی عوامی رابطہ مہم، سبزی منڈی پنڈدادنخان میں شاندار استقبال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں سابق امیدوار قومی اسمبلی پیر حمزہ کرمانی اور سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نذر حسین گوندل نے حلقہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کیلئے باقاعدہ آغاز کر دیا۔

اس سلسلہ میں سابق ممبر ضلع کونسل خان مسعود خان بلوچ، سابق ناظم رؤف خان بلوچ اور اصغر خان بلوچ ایڈووکیٹ نے سبزی منڈی پنڈدادنخان میں پرگروام منعقد کیا جس میں اہم سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری نذر حسین گوندل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کا بطور صدر پاکستان منتخب ہونا پیپلز پارٹی کے تمام ورکرز کی جیت ہے، ہر پارٹی ورکر صدر پاکستان ہے۔

چوہدری نذر حسین گوندل نے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

پیر حمزہ کرمانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ پارٹی قیادت سے اس وقت بھرپور رابطہ ہے اور ڈیول کیرج وے منصوبے، ٹیکسلا یونیورسٹی کیمپس، ٹراما سینٹر سمیت تمام مسائل حل کریں گے۔

بلوچ برادران کی طرف سے تمام شرکاء کا شاندار استقبال کیا گیا، تمام مہمانوں کو پرتکلف لنچ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button