نگہبان پیکیج کے لئے منتخب مستحقین کی فہرست میں غلطیوں کی بھرمار

سوہاوہ/ پڑی درویزہ: نگہبان پیکیج کے لئے منتخب مستحقین کی فہرستوں میں غلطیوں کی بھرمار ، 60ہزار روپے ماہانہ آمدنی والے مستحقین میں شامل کرنا واقعی غرباء کے ساتھ نا انصافی ہے، مستحقین کی جانب سے مجوزہ انتخاب پر نظر ثانی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیر اعلیٰ مریم نواز کے انتخاب پر مستحقین کی طرف سے مجموعی طور مبارک باد پیش کی گئی ہے ،لیکن شکوہ یہ کیا گیا ہے کہ مجوزہ’’ نگہبان پیکج کے لئے ’’نادرا‘‘ سے جو فہرستیں جاری کی گئی ہیں۔

ان میں اکثریت معاشی طور پر مضبوط اورخوشحال لوگ شامل ہیں کیونکہ وزیر اعلیٰ کی جانب سے مستحق کی تعریف میں 60ہزار روپے ماہانہ آمدنی والوں کو شامل قرار دیا گیا ہے ۔ حالا نکہ اصل میں ہمارے معاشرے میں بیوگان ، یتیم یا بے روزگار نوجوانوں جن کے زیر کفالت پانچ سے زائد افراد موجود ہیں مستحقین مانا جاتاہے۔

اس لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کومجوزہ نگہبان پیکج کے لئے نظر ثانی کرتے ہوئے مستحق کی تعریف پر غور کرنا ہو گا تا کہ یہ سرکاری پیسہ اصل حق داران تک پہنچ سکے ۔

Exit mobile version